دنیا کا سب سے مہنگا لیموں- قیمت 45000روپے فی کلو
فرانس
دنیا میں لیموں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو اپنی خاص لذت اور ذائقے کی بنا پر دنیا بھر میں انتہائی مطلوب ہے۔ اسے فنگرلائم کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت 30000 سے 45000 روپے فی کلو تک ہوتی ہے
فنگر لائم میں موتی نما رس بھرے دانے ہوتے ہیں جنہیں دنیا بھر کے اعلیٰ ریستورانوں کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے, یہ پھل آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں بارانی جنگلات اور دیگر خطوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے جو عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے ڈشوں کی گارنش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

0 coment�rios: