Pakviews2020

Home Top Ad

Responsive Ads Here

  پنجاب حکومت کا  شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئےمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ  لاہور ( تازہ ترین30 مارچ 2020ء ) شہریوں کو گھروں تک ...

  پنجاب حکومت کا  شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئےمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ 




لاہور ( تازہ ترین30 مارچ 2020ء ) شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی بنا لی, بتایا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے حکومتی اقدامات نہ ماننے اور غیر ضروری طور پر نقل و حرکت رکھنے کیخلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے, پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈآؤن پر غور شروع کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے شہروں کو مختلف زونز میں تقسیم کرے گی۔

جن زونز میں زیادہ کیسز رپورٹ ہونگے انہیں مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا, زونز کی تقسیم ٹاونز کی بنیاد پر ہوگی, شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رواں ہفتے بڑے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ عوام کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کیلئے کیا گیا ۔

ساتھ ہی ساتھ شہری حکومتی اقدامات کو ہوا میں اُڑاتےنظر آتے ہیں۔

کہا گیا ہے نئی حکمت عملی سے کورونا وائرس کیسز میں مزید کمی آئے گی, واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث محکمہ ریلوے کا ملک بھر میں ٹرین سروس بند کرنے کا اعلان کردیا تھا , محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے اور صوبوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرین سروس بند کی جارہی ہے, واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ تمام ٹرینوں کو لاک ڈاؤن کر دیں ۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سے دو گھنٹے میں فیصلہ کر لیں گے- میں وزیرا عظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں موجود ہوں, عمران خان کو اعتماد میں لے کر تمام ٹرینیں بند کر دیں گے , شیخ رشید کا کہناتھا کہ 40 ٹرینین بند کی جا چکی جبکہ 142 ٹرینیں ابھی بھی ٹریک پر ہیں۔ 2لاکھ سے زائد مسافر ہیں اگر ٹرینیں جاری بھی رکھیں تو 25 کروڑ روپے روز ادا کرنا پڑیں گے۔ اگر ہم ابھی ٹرین سروس بند کرنے کا فیصلہ کریں گے

کورونا وائرس- انڈین پنجاب میں کورونا کا ’سپر سپریڈر‘ کون؟ بشن سنگھ (فرضی نام) سات مارچ کو یورپ سے انڈیا کی ریاست پنجاب میں اپنے گا...


کورونا وائرس- انڈین پنجاب میں کورونا کا ’سپر سپریڈر‘ کون؟



بشن سنگھ (فرضی نام) سات مارچ کو یورپ سے انڈیا کی ریاست پنجاب میں اپنے گاؤں واپس آئے۔ وطن واپسی کے بعد جیسا کہ عام رواج ہے وہ گاؤں والوں اہلِ محلہ اور اپنے دوستوں سے ملے- مگر پھر ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور وہ فوت ہو گئے۔
ان کی ہلاکت کے بعد اب تک ان سے رابطے میں رہنے والے 23 افراد میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے- اور حکام کو خدشہ ہے کہ بشن سنگھ شاید ہزاروں دیگر لوگوں کو بھی اس وائرس سے متاثر کرنے کی وجہ بنے ہیں۔
جرمنی اور اٹلی کے دو ہفتے کے دورے کے بعد جب 70 سالہ بشن سنگھ سات مارچ کو گاؤں واپس آئے- تو ان کے اہلخانہ اور دوست ان کا استقبال کرنے پہنچے تھے, یہ وہ وقت تھا جب یورپ میں کورونا اپنے پنجے گاڑ چکا تھا- اور ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انڈیا واپسی پر بشن سنگھ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن اختیار کرتے۔
لیکن واپسی کے اگلے ہی دن انھوں نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کا سفر کیا اور ہولا محلہ نامی سکھ میلے میں شرکت کے لیے آنند پور صاحب جا پہنچے۔ یہ وہ چھ روزہ سالانہ میلہ ہے جس میں روزانہ ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔

دنیا کا سب سے مہنگا لیموں- قیمت 45000روپے فی کلو فرانس دنیا میں لیموں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو اپنی خاص لذت اور ذائقے کی بنا پر ...

دنیا کا سب سے مہنگا لیموں- قیمت 45000روپے فی کلو



فرانس
دنیا میں لیموں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو اپنی خاص لذت اور ذائقے کی بنا پر دنیا بھر میں انتہائی مطلوب ہے۔ اسے فنگرلائم کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت 30000 سے 45000  روپے فی کلو تک ہوتی ہے

فنگر لائم میں موتی نما رس بھرے دانے ہوتے ہیں جنہیں دنیا بھر  کے اعلیٰ ریستورانوں کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے, یہ پھل آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں میں  بارانی جنگلات اور دیگر خطوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہوتا ہے جو عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے ڈشوں کی گارنش کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


عالمی مارکیٹ میں خام تیل 10 ڈالر فی بیرل اور پیٹرول 10 روپے فی لیٹر ہو جانے کا امکان لاہور (28 مارچ2020ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل 1...

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 10 ڈالر فی بیرل اور پیٹرول 10 روپے فی لیٹر ہو جانے کا امکان



لاہور (28 مارچ2020ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل 10 ڈالر فی بیرل اور پیٹرول 10 روپے فی لیٹر ہو جانے کا امکان- غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک موجودہ بحران میں خام تیل کی قیمت 10 ڈالر فی بیرل پر فکس    کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں, تفصیلات کے مطابق کرونا وائرسکے  خدشات کے باعث امریکا میں خام تیل کے نرخ 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو سے پیداواری و تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے تیل کی طلب میں کمی ہے۔ اسی باعث خام تیل کی قیمت اوسط 22 سے 24 ڈالر کے درمیان چل رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید گریں گی۔ سعودی حکومت تیاری کر رہی ہے کہ تیل کی قیمتیں فی بیرل 20 ڈالر سے بھی نیچے آجائیں اور عین ممکن ہے کہ خام تیل کی فی بئیرل قیمت 10ڈالر ہو جائے۔

اس حوالے سے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک بیرل میں 159 لیٹر ہوتے ہیں، یوں اگر ایک بیرل خام تیل سے 159 لیٹر پیٹرول نکالا جائے اور خام تیل کی فی بیرل قیمت 10 ڈالر ہو جائے، تو اس کی قیمت 10 روپے فی لیٹر تک بنتی ہے, اگر پاکستانی حکومت 20 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خام تیل کی خریداری کرے تو ٹیکسز اور دیگر اخراجات شامل کر کے پاکستان میں پیٹرول کیقیمت فی لیٹر  50 سے 60 روپے کی سطح پر آ سکتی ہے۔

 حکومت خام تیل کی خریداری کیلئے ہیجنگ فارمولا یعنی ایک فکس قیمت پر طویل عرصے کیلئے تیل کی خریداری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے, اس فارمولے کے تحت ملک میں ناصرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں کمی ہوگی، بلکہ اس باعث مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

لائیوکورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑ...

لائیوکورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ گئی



دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے- جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بھی 30 ہزار سے زیادہ بڑھ چکی ہیں- جس میں صرف اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 889 ہلاکتیں شامل ہیں

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جو چین سے بھی  زیادہ ہے, امریکہ میں کورونا سے 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ان کے ہیلتھ سیکریٹری اور وزیر صحت 
میں  بھی وائرس کی تشخیص۔ 



اٹلی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں, جہاں وائرس سے      10  ہزار سے زیادہ  بھی  ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سناد ی  لاہور- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اع...

  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سناد ی 




لاہور- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اعلان کیا ہے- کہ ڈاکٹر
وں کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپے مالی امدادبھی دی جائےگی- 15ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز بھی معاف کیے جا رہے ہیں۔ قیدیوں کی سزا میں90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاوں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔اس سے قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو سائنیٹفک انداز میں ٹریٹ کیا  وزیراعلیٰ پنجاب سردارجائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنا چاہتے ہیں۔

کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ( 28 مارچ 2020ء) چین کے صدر کے ساتھ ویکسین کی تیار...


کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ






واشنگٹن ( 28 مارچ 2020ء) چین کے صدر کے ساتھ ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی, کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں, تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ان کی چین کے صدر کے ساتھ کورونا کی ویکسین کی تیاری پر بات ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے پریس کانفرنس میں یہ دعویٰ کیا ہے, کہ وہ کورونا کی ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

گزشتہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا- جس کے بعد امریکی صدر نے ٹوئیٹ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیل بتائی۔


صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی چینی 
 صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی, جس میں دنیا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس سے متعلق بات چیت کی گئی۔

امریکی صدر کے مطابق چین نے وائرس سے متعلق مزید معلومات حاصل کی ہیں, امریکی صدر نے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا-  اور مجموعی تعداد 1408 تک جا پہنچی- جبکہ پنجاب میں کورونا کی وبا سے متاثرہ مر...

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا-  اور مجموعی تعداد 1408 تک جا پہنچی- جبکہ پنجاب میں کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ سے بھی آگے نکل گئی۔





سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا- پاکستان میں اب تک کورونا کے 25 مریض صحتیاب ہوئے ہیں- جبکہ اس وبا کی وجہ سے 11 شہریوں کی اموات ہوئی ہیں- اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے,پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں اس وبا سے 490 لوگ متاثر ہوئے ہیں، پنجاب کے بعد سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد457ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 180 ، بلوچستان میں 133 ، گلگت بلتستان میں 107 ، اسلام آباد میں39 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے۔